امریکہ میں منعقدہ حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک
پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں کے لئے جدوجہد
کرتی رہیں گی اور کبھی بھی شکست نہیں مانیں گی۔ریپلکن امیدوار
ڈونالڈ ٹرمپ سے شکست کھانے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل
میں محترمہ کلنٹن نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے باوجود وہ امریکہ کو مزید آگے
لیجانے کے لئے کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اقدار کے لئے ہمیشہ لڑتی رہیں گی۔